سابق ایرانی شاہ کے بیٹے کی اپیل پر اٹلی میں ایک ایرانی شہری کی رہائی

ہفتہ 13 اگست 2016 12:52

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) انسانی حقوق کے کارکن مہدی خسروی کو اطالوی حکام نے جیل سے رہا کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے 37 سالہ خسروی کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے، جس پر خسروی کو اٹلی میں حراست میں لے لیا گیا تھا اور انہیں ایران کے حوالے کیا جا سکتا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایران کے سابق بادشاہ کے 55 سالہ بیٹے رضا پہلوی نے اطالوی وزیراعظم کے نام اپیل میں لکھا کہ خسروی کو رہا کیا جائے، کیوں کہ ایران کے حوالے کرنے کی صورت میں خسروی کو سزائے موت کا سامنا ہو سکتا ہے۔

خسروی نے ایک اطالوی اخبار کو بتایا کہ پانچ روز قبل انہیں شمالی اٹلی سے حراست میں لیا گیا تھا، تاہم گزشتہ روز انہیں رہا کر دیا گیا۔ ایران نے خسروی پر بدعنوانی کے الزامات عائد کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :