سونا کشی سنہا نے منگنی کی تردید کر دی

ہفتہ 13 اگست 2016 12:28

سونا کشی سنہا نے منگنی کی تردید کر دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست۔2016ء)بالی ووڈ اداکارہ سونا کشی سنہا نے اپنی منگنی کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔انھوں نے ایک بیان میں اپنے پرانے دوست بنٹی سچ دیو کے ساتھ منگنی ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ جانے یہ بے سروپا باتیں کون اڑاتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کی کسی سے منگنی نہیں ہوئی ہے اگر کسی کو ذرا سا بھی شک ہے تو وہ وہیں رک جائے۔سوناکشی نے طنزیہ انداز میں کہاکہ میڈیا کا شکریہ جنہوں نے میرے مستقبل کے منصوبوں کی اطلاع میرے خاندان والوں اور دوستوں کو دی۔