نیشنل ایکشن پلان سے متعلق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بیان سے اتفاق نہیں‌کرتا۔صوبائی وزیر رانا ثنااللہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 اگست 2016 12:22

نیشنل ایکشن پلان سے متعلق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بیان سے اتفاق ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2016ء ) : صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ میں نیشنل ایکشن پلان سے متعلق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بیان سے اتفاق نہیں کرتا۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پروگرام ہرگز سست روی کا شکار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کوئی ایسی چیز نہیں ہے کہ اسے ایک بار کر کے رکھ دیا جائے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم نے صوبے بھر میں 15783 مدرسوں کی جیو ٹیکنگ کی جس کی وجہ سے آج ہمیں مدارس میں موجود طلبا کی تعداد کا بھی علم ہے۔ انہوں نے جنرل راحیل شریف کے بیان سے نااتفاقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بہت بہادر اور قابل فخر ہیں لیکن میں آرمی چیف کے بیان سے اتفاق نہیں کرتا۔یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گذشتہ روز جی ایچ کیو میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کہا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر پیشرفت نہ ہونے سے آپریشن ضرب عضب متاثر ہوا ۔ اور بعض حلقوں کی جانب سے بیانات اور تجزیے قومی کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔