وم شانتی اوم نے خواتین پر گہرا اثر چھوڑا تھا ‘ ڈپیکا پڈوکون

ہفتہ 13 اگست 2016 12:03

وم شانتی اوم نے خواتین پر گہرا اثر چھوڑا تھا ‘ ڈپیکا پڈوکون
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست۔2016ء) بالی ووڈ ادا کارہ ڈپیکا پڈوکون نے کہاہے کہ اوم شانتی اوم نے خواتین پر گہرا اثر چھوڑا تھا ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی فلم اوم شانتی اوم نے خواتین پر گہرا اثر چھوڑا تھا۔دپیکا نے کہا کہ مجھے یاد ہے میری پہلی فلم اوم شانتی اوم میں میرا میک اپ خاصا منفرد کیا گیا تھا اس وقت کئی میک اپ آرٹسٹس میرے پاس آتے تھے اور مجھے بتاتے تھے کہ ان کے کردار جیسا میک اپ بہت مقبول ہوچکا ہے اور ہر دلہن اس فلم میں میرے کردار کی طرح کا دکھنا چاہتی تھی تاہم دپیکا کو ہمیشہ ہی اپنا میک اپ اور اسٹائل پسند نہیں آتا ‘ جب وہ اپنی پرانی تصاویر دیکھتی ہیں تو انہیں کافی شرمندگی ہوتی ہے۔

اس حوالے سے دپیکا نے کہاکہ آپ خود کو تیار دیکھتے ہیں تو سوچتے ہیں کہ میں کتنی اچھی لگ رہی ہوں اور 10 سال بعد جب آپ دوبارہ ان ہی تصاویر کو دیکھیں گے تو آپ کو ایسا لگے گا کہ آخر میں اس وقت سوچ کیا رہی تھی؟ میں سوچتی ہوں میں بہت کمال لگ رہی ہوں اور بعد میں مجھے ایسا بالکل نہیں لگتا۔

(جاری ہے)

اداکارہ کے مطابق اسٹائل اور فیشن ایک دوسرے سے الگ ہیں ‘اسٹائل آپ کا اپنا ذاتی ہوتا ہے ‘ فیشن وقت کے ساتھ بدلتا رہتا ہے۔دپیکا کے مطابق آپ جو بھی پہنیں سب سے اہم یہ ہے کہ آپ اس سے مطمئن ہوں اور میرے لیے یہی سب سے اہم بات ہے۔

متعلقہ عنوان :