ریواولمپکس،شکست خوردہ مصری کھلاڑی کا اسرائیلی حریف سے مصافحہ سے انکار

ہفتہ 13 اگست 2016 11:55

ریواولمپکس،شکست خوردہ مصری کھلاڑی کا اسرائیلی حریف سے مصافحہ سے انکار

ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) حال ہی میں برازیل کے شہر ریو دی جونیرو میں جاری عالمی اولمپک کھیلوں کے مقابلوں کے دوران مصری جوڈو چیمپیئن اسلام الشھابی کا مقابلہ اسرائیلی جوڈو کھلاڑی اور ساسون کے ساتھ ہوا جس میں مصری کھلاڑی کو اسرائیلی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔عرب ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے مقابلے میں مصری کھلاڑی 000.100 نتائج کے ساتھ 32 ویں راوٴنڈ میں 100 کلو گرام سے زاید وزن کے ساتھ رخصت ہونا پڑا۔

(جاری ہے)

مقابلے کے اختتام پر اسرائیلی کھلاڑی نے مصری اسلام الشھابی سے مصافحہ کی کوشش کی مگر اس نے صہیونی کھلاڑی سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔مصری وزیر برائے کھیل وامور نوجوانان خالد عبدالعزیز نے اسلام شہابی کے طرز عمل پر تبصرہ کرتے ہوئے کھیلوں اور سفارتی روایات کے خلاف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے اولمپک کے پرچم تلے کسی بھی ملک سے مقابلے کو قبول کیا ہے تو ہمیں اس کے نتائج کو بھی قبول کرنا ہوگا۔ مقابلے سے واک آوٴٹ کرنا مناسب نہیں ورنہ ہم پر پابندیاں لگ سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :