سعودی توپخانے کی حوثیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری،دشمن کا بھاری جانی ومالی نقصان

ہفتہ 13 اگست 2016 11:51

سعودی توپخانے کی حوثیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری،دشمن کا بھاری جانی ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسزنے یمن کی سرحد سے متصل جازان کے سرحدی علاقے الحثیرہ میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی یمن سے متصل سرحدی پٹی پر اپاچی ہیلی کاپٹروں اور توپخانے سے حوثیوں کی خفیہ پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

اسی دوران عرب ممالک کے طیاروں نے حرض ڈاریکٹوریٹ کے علاقے اور الطوال بری گذرگاہ کے آس پاس یمنی فوج کو کمک فراہم کرنے کے لیے باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ادھر یمن اور سعودی عرب کے درمیان علب گذرگاہ اور اس کے آس پاس کے مقامات پر گذشتہ دو روز سے حالات پرسکون ہیں۔ گذشتہ ہفتے اس علاقے میں حوثیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دسیوں باغیوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔سرحدی علاقے نجران میں بھی گذشتہ روز باغیوں کے خلاف ایک کارروائی میں کم سے کم 40 حوثیوں کو ہلاک کیا گیا جس کے بعد دشمن کی طرف سے دراندازی کی کوششیں رْک گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :