خطرہ ہے،پوکے مون گو نہ کھیلیں،پینٹا گون ملازمین کو حکم
تازہ ترین : 1

خطرہ ہے،پوکے مون گو نہ کھیلیں،پینٹا گون ملازمین کو حکم

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اگست ۔2016ء) امریکا میں حکام نے جانی نقصان کے خدشات کے پیش نظر پینٹا گون ملازمین کے ”پوکے مون گو“ کھیلنے پر پابندی لگادی ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق پینٹاگون حکام کا کہنا تھا حکومت کے جاری کردہ موبائل فونز کو حکومت کے معاملات کے لیے ہی استعمال کیا جانا چاہیے۔ ایسا گیم جس میں جانی نقصان کا بھی خطرہ ہو اس کو ڈاؤن لوڈ کرنا بھی غیر دانشمندانہ بات ہوگی۔متعدد فوجی تنصیبات اور اڈوں پربھی اہلکاروں کو پوکے مون گو کھیلنے سے منع کردیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 13/08/2016 - 11:51:50

اپنی رائے کا اظہار کریں