مقبوضہ کشمیر کے تمام شہری علاقوں سے متنازعہ ’آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ‘ کو ..
تازہ ترین : 1

مقبوضہ کشمیر کے تمام شہری علاقوں سے متنازعہ ’آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ‘ کو ختم کیا جانا چاہیے،بھارتی رکن پارلیمنٹ

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اگست ۔2016ء)بھارتی رکن پارلیمنٹ سیتا رام یچوری نے کہاہے کہ کشمیریوں اور حکومت کے درمیان اعتماد کا نظام قائم کرنا ضروری ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے تمام فریقین کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔جرمن ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے تمام شہری علاقوں سے متنازعہ ’آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ‘ کو ختم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے وادی میں طویل مدت سے جاری کرفیو ، تشدد اور وہاں ہونے والے جانی نقصان پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔
وقت اشاعت : 13/08/2016 - 11:51:50

اپنی رائے کا اظہار کریں