وزیر اعظم کی ہدایت پر صدرالدین شاہ راشدی سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے مسئلے ..
تازہ ترین : 1

وزیر اعظم کی ہدایت پر صدرالدین شاہ راشدی سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے مسئلے کے حل کیلئے پیر کو سعودی عرب جائینگے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اگست ۔2016ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی سید صدرالدین شاہ راشدی سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی مزدوروں کے مسئلے کے حل کیلئے پیر کو سعودی عرب جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن حبیب الرحمن یزدانی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے ‘وفاقی وزیر سعودی عرب میں اپنے 5روزہ دورہ کے دوران سعودی وزراء، گورنر اور دوسرے اعلیٰ حکام سے پاکستانی مزدوروں کے مسئلے کے حل کیلئے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/08/2016 - 11:50:55

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں