لاہور : گریٹر اقبال پارک کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی، افتتاح ملتوی
تازہ ترین : 1

لاہور : گریٹر اقبال پارک کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی، افتتاح ملتوی

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2016ء ): لاہور میں گریٹر اقبال پارک کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی جس کے سبب گریٹر اقبال پارک کا افتتاح ملتوی کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے 14 اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر گریٹر اقبال پارک کے افتتاح کا اعلان کیا تھا تاہم بروقت تعمیر مکمل نہ ہونے پر افتتاح ملتوی کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ ذرائع نے بتایا کہ بارشوں کے سبب پارک کا بیشتر حصہ مکمل نہ ہو سکا۔ جس کے تحت اب گریٹر اقبال پارک کا افتتاح 9 نومبر کو کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ 9 نومبر پاکستان کے قومی شاعر اور پاکستان کا خواب دیکھنے والی شخصیت علامہ محمد اقبال کا تاریخ پیدائش ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/08/2016 - 11:49:26

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں