کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹارگٹڈ کارروائیاں،48ملزمان گرفتار

ہفتہ 13 اگست 2016 11:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 48ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے گلبرگ کے علاقے موسیٰ کالونی میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے2 درجن کے لگ بھگ مشتبہ افراد کوحراست میں لے کر پوچھ گچھ کیلئے تھانے منتقل کردیا۔دوسری جانب نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کی حدود خمیسوگوٹھ میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے16 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ادھرمبینہ ٹاوٴن پولیس نے علاقے سے اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی،جبکہ سات مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا

متعلقہ عنوان :