رواں سال 136 بچے لاپتہ ‘ 111 بچے بازیاب کروائے گئے ،سی پی ایل سی کی رپورٹ میں انکشاف

ہفتہ 13 اگست 2016 11:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) سی پی ایل سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران شہر قائد میں بچے گمشدہ اور اغوا ہونے کے 136 مقدمات درج کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سی پی ایل سی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال شہر کراچی سے 136 بچوں کے اغواء یا گمشدہ ہونے کے مقدمات شہر کے مختلف تھانوں میں درج کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 136 میں سے 111 بچے بازیاب کروائے گئے ہیں، سی پی ایل سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ”بچوں کی گمشدگی کے حوالے سے سب سے زیادہ 46 واقعات ضلع سینٹرل میں پیش آئے ہیں۔جبکہ ڈسٹرکٹ ساوٴتھ میں 38، ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 4، ڈسٹرکٹ ملیر کورنگی میں 1 اور ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 19 بچوں کی گمشدگی یا اغواء کی رپورٹس متعلقہ تھانوں میں درج کروائی گئی ہیں۔

یاد رہے گزشتہ سال کراچی سے 199 بچے لاپتہ ہونے کے رپورٹ درج کیے گئے تھے جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق رواں سال کے 25 اغواء کے مقدمات اب بھی زیر تفتیش ہیں۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ زیادہ تر بچوں کو تاوان کی غرض سے اغواء کیا گیا ہے جبکہ بقیہ بچوں کو بازیاب کروانے کے حوالے سے کام جاری ہے اور جلد اْن کو بھی بازیاب کروالیا جائے گا۔