اسلام آباد ،سکیورٹی فورسز کا مختلف علاقوں میں سر چ آپریشن ، 50مشتبہ افراد گرفتار
تازہ ترین : 1

اسلام آباد ،سکیورٹی فورسز کا مختلف علاقوں میں سر چ آپریشن ، 50مشتبہ افراد گرفتار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اگست ۔2016ء ) )وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرکے 50مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔ پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں نے وفاقی دارالحکومت کے پوش علاقے فیض آباد ، آئی نائن اور آئی ایٹ میں سرچ آپریشن کیا جس دوران 50مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران کئی عمارتوں،گھروں،ہوٹلوں اورہاسٹلزکی تلاشی لی گئی جس دوران مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا گیا ۔
وقت اشاعت : 13/08/2016 - 11:27:29

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں