ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف زمین تنگ ،بلوچستان میں 7دہشت گرد مارے گئے

ہفتہ 13 اگست 2016 11:26

کوئٹہ/کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء ) ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف زمین تنگ کردی گئی ،بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 7دہشت گرد مارے گئے ۔ کوئٹہ میں فرنٹیئر کور کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہو نے والے تین عسکریت پسند ایک کارروائی میں مارے گئے۔ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں سریاب کے علاقے میں شدت پسندوں کی موجودگی پر سرچ آپریشن کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین شدت پسند ہلاک ہوگئے جب کہ فرنٹیئر کور کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔اسی طرح دوسری کارروائی میں کوہلو میں کی گئی جس میں 4شدت پسند مارے گئے ۔ایف سی کے ترجمان کے مطابق حساس اداروں اور ایف سی کے اہلکاروں نے کوہلو کے علاقے کاہان میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں آپریشننز کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق کالعدم شدت پسند تنظیموں سے تھا۔

متعلقہ عنوان :