افغان طالبان نے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کو رہا کر دیا۔ افغان میڈیا
تازہ ترین : 1
افغان طالبان نے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کو رہا کر دیا۔ افغان میڈیا

افغان طالبان نے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کو رہا کر دیا۔ افغان میڈیا

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2016ء ): افغان طالبان نے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کو رہا کر دیا۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کو رہا کر دیا ہے۔ ہیلی کاپٹر کے عملے کو گذشتہ روز کرم ایجنسی پر حکام کے حوالے کیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھی عملے کی رہائی کی تصدیق کر دی ہے۔

پاکستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق پنجاب کے ہیلی کاپٹر کے عملے کو باحفاظت پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عملے کے 6 اراکین خیریت سے ہیں، عملے کے اراکین کو قبائلی جرگوں کے درمیان مذاکرات کے بعد رہا کیا گیا۔ خیال رہے کی رواں ماہ 4 اگست کو پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر براستہ افغانستان روس جا رہا تھا کہ افغانستان کے علاقہ لوگر میں کریش لینڈنگ ہوئی جس کے بعد ہیلی کاپٹر کو آگ لگ گئی۔ افغان طالبان نے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کے 7 افراد کویرغمال بنا لیا تھا جنہیں اب رہا کر دیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 13/08/2016 - 11:11:15

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں