اسلام آباد کے اہم علاقوں میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ
تازہ ترین : 1
اسلام آباد کے اہم علاقوں میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ

اسلام آباد کے اہم علاقوں میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اگست2016ء) اسلام آباد کے اہم علاقوں میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ فیصلے کے تحت اسلام آباد میں آتش بازی، اسلحے کی نمائش اور جلسےجلوسوں پر پابندی عائد ہو گئی۔ دفعہ 144 سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرلگائی گئی ہے۔ دفعہ 144 کا اطلاق ریڈزون، ایمبیسی روڈ، یونیورسٹی روڑ، تھرڈایونیو، فورتھ ایونیو، مری روڈ اور جناح ایوینیو سے ملحقہ علاقوں پر ہوگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/08/2016 - 22:45:11

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں