مرتی ہوئی خاتون نے 2روزہ پارٹی کا انعقاد کیا اور ڈاکٹر کی مدد سے خودکشی کر لی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 12 اگست 2016 22:29

مرتی ہوئی خاتون نے 2روزہ پارٹی کا انعقاد کیا  اور ڈاکٹر کی مدد سے خودکشی ..

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی جان لیوا مرض میں مبتلا خاتون نے دوروزہ پارٹی کا انعقاد کیا اور پھر ڈاکٹر کی مدد سے خودکشی کر لی۔
اے ایل ایس کے مرض میں مبتلا 41سالہ بیٹسی ڈیوس کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے ۔وہ پہلی خاتون ہے، جسے ریاست کے نئے قوانین کے تحت ڈاکٹر کی مدد سے خودکشی کی اجازت دی گئی ہے۔ چار دوسری ریاستوں میں بھی اسی طرح کا قانون موجود ہے۔

(جاری ہے)

اوریگون میں سب سے پہلے یعنی 1997 میں یہ قانون پاس کیا تھا۔
بیٹسی نے پارٹی میں اپنے دوستوں اور رشتے داروں کو مدعو کرتے ہوئے انہیں سارا شیڈول بتایا ۔ اس شیڈول میں پارٹی کی تفصیلات اور وہ وقت بھی لکھا ہوا تھا ، جب اس نے خود کی جان لینی تھی۔ پارٹی میں بیٹسی کی پسند کی کاک ٹیل، پیزا اور دوسری بہت سی چیزیں تھیں۔ پارٹی میں بیٹسی نے اپنی پسند کی فلم بھی دیکھی۔ پارٹی کے بعد بیٹسی نے کینوپی میں جا کر ڈاکٹر کی بتائی ہوئی ادویات کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

مرتی ہوئی خاتون نے 2روزہ پارٹی کا انعقاد کیا  اور ڈاکٹر کی مدد سے خودکشی ..

متعلقہ عنوان :