پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ بارے تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ،اخراجات اور چیئرمین سیکرٹریٹ کے معاہدے پر تحفظات کا اظہار
عطیات کے چیکوں کے حوالے سے بھی باضابطگیوں کا انکشاف ،چیئرمین سیکرٹریٹ کے معاملات میں گڈ گورنس کا فقدان رہا‘ تحقیقاتی ٹیم
جمعہ 12 اگست 2016 22:26
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سیکرٹریٹ بارے تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ،تحقیقاتی ٹیم نے اخراجات اور چیئرمین سیکرٹریٹ کے معاہدے پر تحفظات کا اظہار کر دیا جبکہ عطیات کے چیکوں کے حوالے سے بھی باضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی کے فنانس بورڈ نے 2015 ء میں چیئرمین سیکرٹریٹ میں ہونے والے اخراجات بارے لاہور آ کر تحقیقات کیں ۔
رپورٹ کے مطابق چیئرمین سیکرٹریٹ دس لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر حاصل کیا گیا ، دس فیصد سالانہ کرائے میں اضافہ ہو گا۔ پی ٹی آئی کا چیئرمین سیکرٹریٹ بھی پارٹی کے نام نہیں ، معاہدہ انفرادی حیثیت میں کیا گیا،53لاکھ روپے چیئرمین سیکرٹریٹ کی تزئین و آرائش پرخرچ کیے گئے ۔(جاری ہے)
تین سال معاہدے سے قبل سیکرٹریٹ چھوڑنے پر پارٹی کو تقریباًچالیس ملین کے مالیاتی نقصان کا سامنا کرنا ہوگا۔
لوکل باڈیز انتخابات کی فیس کی مد میں 24 ملین روپے سے زائد اکٹھے ہوئے۔ اکٹھی ہونے والی فیس کی دستاویزات بینک ڈاکو منٹس اور دیگر ریکارڈ کی عدم مماثلت پر تحفظات کا اظہار بھی سامنے آیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بہت سے اخراجات متعلقہ اتھارٹی کی اجازت کے بغیر ہوئے اور انکے ووچرز بھی فراہم نہیں کیے جا سکے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عطیات کے چیکوں کے حوالے سے بھی باضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے قرار دیا ہے کہ چیئرمین سیکرٹریٹ کے معاملات میں گڈ گورنس کا فقدان رہا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کی بہتری پر مثبت ردعمل دیدیا
-
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،باہمی تعاون اورمختلف امور پر تبادلہ خیال
-
یوسف رضا گیلانی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی لانڈھی کراچی میں خود کٴْش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت
-
وزیرخزانہ کی برطانوی وزیرمملکت سے ملاقات ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے گفتگو
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
-
سپیکرنے سنی اتحاد کونسل کے معطل اراکین کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے،شیر افضل مروت
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.