Live Updates

اب پاکستان کیلئے فیصلہ کن وقت ہے ،ملک کو کرپٹ مافیا سے حقیقی آزادی آزادی دلانا ہو گی‘ عمران خان

آج راولپنڈی سے شروع ہونیوالی ریلی رات اسلام آباد فیصل مسجد کے سامنے پہنچے گی جہاں بڑا اجتماع ہوگا ،آزادی کا جشن بھی منائیں گے

جمعہ 12 اگست 2016 22:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) پا کستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب پاکستان کے لئے فیصلہ کن وقت ہے کہ ہم اپنے ملک کو بدل لیں اور اسے کرپٹ مافیا سے حقیقی آزادی آزادی دلائیں ، آج ہفتہ کو راولپنڈی سے شروع ہونے والی ریلی رات اسلام آباد فیصل مسجد کے سامنے پہنچے گی جہاں بڑا اجتماع ہوگا اور ہم آزادی کا جشن بھی منائیں گے ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ میں نوجوانوں ،خواتین اور بزرگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آج ہفتہ کو راولپنڈی سے میرے ساتھ چلیں ہم انشا اﷲ رات تقریباًدس بجے اسلام آباد پہنچیں گے اورفیصل مسجد کیسامنے بڑا اجتماع کرے گا ۔ہم رات بارہ بجے آزادی کا جشن بھی منائیں گے۔ اس موقع پر حکومت کی طرف سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث دہشتگردی پر قابو نہیں پاسکنے اور پانامہ لیکس کے حوالے سے بات کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے لئے فیصلہ کن وقت ہے ،ہم اپنے ملک کو بدل لیں اور کرپٹ مافیا سے سے حقیقی آزادی دلائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات