جشن آزادی کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، جمرود سے 4خودکش بمبار گرفتار، 5 خودکش جیکٹس برآمد

دہشتگرد جشن آزادی کے موقع پر سرکاری املاک، ہسپتالوں، سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے خود کش بمبار سرکاری تنصیبات ،ہسپتالوں سیکورٹی پولیس اور سول افسران کے علاوہ یوم آزادی کی تقریبات کو نشانہ بنا نا چاہتے تھے یہ سرحد پار سے آئے تھے، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ جمرود ضیاء الرحمان اور دیگر کی پریس کانفرنس

جمعہ 12 اگست 2016 22:21

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود میں خاصہ دار فورس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کر تے ہوئے 4خودکش بمبار گرفتار کر لئے ، جن سے 5 خودکش جیکٹس برآمد کر لیں گئیں،دہشتگرد جشن آزادی کے موقع پر سرکاری املاک، ہسپتالوں، سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ انٹیلی جنس اداروں کی اطلاعات پر کارروائی کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ جمرود ضیاء الرحمان اور تحصیلدار جمرود عصمت اﷲ وزیر نے جمرود تحصیل کمپاونڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹلی جنس اطلاعات پر کل رات جمرود میں ایک جگہ پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے چار خود کش اور پانچ خو دکش جیکٹس برآمد کییں۔ چاروں خود کش بمباروں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

اے پی اے جمرود ضیاالرحمان نے کہا کہ میں نے تحصیلدار عصمت اﷲ وزیر۔ خاصہ دار فورس کے لاین آفیسر آمجد آفریدی۔آسسٹنٹ لاین آفیسر خان زیب آفریدی کے ہمراہ بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا اور چھا پے میں چار خودکش بمبار پانچ خود کش جیکیٹس سمیت گرفتار کیے ۔اے پی اے جمرود نے کہا کہ یہ کاروائی خفیہ اداروں کی اطلاعات پر کی گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ خود کش بمبار سرکاری تنصیبات۔

ہسپتالوں سیکورٹی پولیس اور سول آفسران کے علاوہ یوم آزادی کی تقریبات کو نشانہ بنا نا چاہتے تھے یہ دہشت گرد سرحد پار سے آئے تھے۔ جس کی انٹیلی جنس اداروں نے بروقت اطلاع دی جس کے بعد کاروایی کی گئی ۔انہوں نے مزیدکہا کہ یہ دہشت گرد اہم نیٹ ورک کا حصہ ہے اور تباہی پھلانے کا منصوبہ انہوں نے بڑی تباہی کے لیے بنایا تھا۔اے پی اے جمرود ضیاء مروت نے کہا کہ جمرود سب ڈویژن کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

اے پی اے جمرود ضیاء مروت نے کہا خاصہ دار اور لیوی فورس پوری طرح مستعد اور چوکس ہے۔ اس موقع پر پولیٹیکل تحصیلدار جمرود عصمت اﷲ وزیر لایین آفیسر جمرود نایب صوبیدار آمجد آفریدی آسسٹنٹ لایین آفیسر خان زیب آفریدی بہی موجود تھے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرنے کے بعد میڈیا کے نمایندون کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تعداد میں چار تھے ،جو بری تباہی کا منصوبہ بنائے ہوئے تھے ،پولیٹیکل انتظامیہ کو اظلاع ملی کہ ِخود کش بمبار جمرود سب ڈویژن پہنچ چکے ہیں اور وہ بڑی تباہی کا منصوبہ بنارہے ہیں ،جس کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ حرکت میں آگئی اور پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کے ہدایات کے مظابق خاصہ دار اور لیوی فورس کی بھاری نفری روانہ کی گئی،جس جگہ خودخش بمبار خود کش جیکیٹس کے ساتھ موجودتھے،انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی آپریشن کی مانیٹیرنگ کررہے تھے ،کامیاب حکمت عملی کے بعد چاروں خود کش بمباروں کو پانث خود کش جیکٹوں کے ساتھ گرفتار کیا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان خود کش بمباروں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی آپریشن جاری ہیں۔

انہوں نے کہا یہ دہشت گرد سرحد پار سے آئے تھے،انہوں نے کہا کہ خاصہ دار فورس کے لائین آفیسر آمجد آفریدی ،پولیٹیکل تحصیلدار جمرود عصمت اﷲ وزیر،آسسٹنٹ لائین آفیسر خان زیب آفریدی خا،صہ دار اور لیوی فورس کے جوانوں نے جان پر کہیل کر خود کش بمباروں کو خود کش جیکیٹس سمیت کامیاب حکمت عملی کے تحت گرفتار کیا،انہوں نے کہا کہ جمرود کے تمام راستوں کی سخت نگرانی جاری ہے سیکورٹی کو سخت کیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے عزائیم خاک میں ملادئے جائیگے،ہم آپنی فرائیض سے غافل نہیں،ہم دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہیگی،انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اب شکست کہا رہے ہیں پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور پولیٹیککل انتظامیہ عوام کی جان و مال کی ہر قیمت پر تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہیے،انہوں نے پولیٹیکل تحصیلدار عصمت اﷲ وزیر ،لائین آفیسر آمجد آفریدی ،آسسٹنٹ لائین آفیسر خان زیب آفریدی ،خیبر خاسہ دار اور لیوی فورس کے جوانوں کو کامیاب آپریشن کرنے پر مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :