ٹوئٹر نے جشن آزادی پر نیا ’’ایموجی‘‘ متعارف کرادیا
تازہ ترین : 1

ٹوئٹر نے جشن آزادی پر نیا ’’ایموجی‘‘ متعارف کرادیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست ۔2016ء)سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر نے جشن آزادی کے موقع پرنیا ’’ایموجی ‘‘متعارف کرادیا جسے ٹوئٹر صارفین بے حد سراہ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر بھی پیش پیش ہے جس نے پاکستان کی آزادی کے جشن پرایک ایموجی جاری کیا ہے۔پاکستانیوں کی اپنے ملک سے والہانہ محبت کو دیکھتے ہوئے ٹوئٹر نے بھی جشن آزادی کی خوشی میں اپنا حصہ ڈالا ہے اور ایک ایموجی یعنی علامتی نشان جاری کیا ہے جو ٹوئٹر پر پاکستان، پاکستان زندہ باد، پی کے انڈی پینڈینس ڈے ، اگست 14 اور آزادی مبارک ہیش ٹیگ کے ساتھ نمودار ہوتا ہے۔

ایموجی میں سبز ہلال، ستارہ اور مینار پاکستان بنا ہوا ہے جو مذکورہ ہیش ٹیگ کے ساتھ نمودار ہوجاتا ہے جب کہ ٹوئٹر صارفین ٹوئٹر کے اس اقدام کو بے حد سراہ رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 12/08/2016 - 22:21:23

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں