نشتر ہسپتال میں کانگو وائرس کے شبہ میں مبتلا مریض جاں بحق،تعلق بلوچستان کے شہرلورالائی ..
تازہ ترین : 1

نشتر ہسپتال میں کانگو وائرس کے شبہ میں مبتلا مریض جاں بحق،تعلق بلوچستان کے شہرلورالائی سے تھا

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست ۔2016ء ) نشتر ہسپتال میں کانگو وائرس کے شبہ میں مبتلا مریض جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان میں لو رالائی سے تعلق رکھنے والے سیف اﷲ کو کا نگو وائرس کے شبہ میں داخل کیا گیا جہاں اسے ایک الگ وارڈ میں علاج معالجے کے لئے رکھا گیا اور اس کو بچانے کے لئے نشتر انتظامیہ نے ہر ممکن کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔سیف اﷲ کی میت کواس کے آبائی علاقوں میں بھجوا دیا گیا ہے ۔38 سالہ سیف اﷲ کا تعلق بلوچستان کے شہر لورالائی سے تھا،

وقت اشاعت : 12/08/2016 - 22:16:26

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں