سی ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی اسلام آباد میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز

جمعہ 12 اگست 2016 22:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) 6چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کی خصوصی ہدایت پرسی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شہر کے مختلف علا قوں میں کارروئیاں عمل میں لاتے ہوئے متعدد غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر کے سرکاری اراضی کو غیر قانونی قابضین سے واگزار کرایا گیا ۔

شہر میں جا ری غیر قا نونی تعمیرات اور تجا وزات کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے حالیہ آپریشن کے دوران کاروائی کرتے ہوئے سیکٹر I-9میں واقع فش پوائنٹ نما کھوکھے سے ملحق تقریباََتین کنال اراضی پر کئے گئے غیر قانونی قبضہ کو ختم کرا لیا اورجھونپڑی نما چھپر بذریعہ ویل ڈوزر گرائے گئے ۔

(جاری ہے)

وا ضح رہے کہ اس جگہ پر ایک کھوکھا لگانے کی اجازت دی گئی تھی جس کی اڑ میں اضافی اراضی پر غیر قانونی قبضہ کر لیا گیا تھا ۔

دوران آپریشن اضافی اراضی پر رکھا ہوا تقریباََ 01ٹرک سامان بھی ضبط کیا گیا جسے بعدازاں منہدم کر کے ناقابل ِاستعمال بنایا گیا ۔علاوہ ازیں سیکٹر I-11سے ملحقہ آئی جے پی روڈ پر سرکاری اراضی پر06کمروں پر مشتمل بھینسوں کے باڑے کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 06عدد کمروں اور باڑے کوبذریعہ ویل ڈوزر گراکر سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی ۔

اسی طرح سرائن گاؤں سیکٹر I-11/2میں بھی غیر قانونی بھینسوں کے باڑوں کے خلاف آپریشن کیا گیا جسمیں تین کنال اراضی پر بنایا گئے تین عدد باڑے بھی گرا دیئے گئے ۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے نیسکام ہسپتال ، سیکٹر H-10سے ملحقہ مظفر خان کالونی میں بھی کی جانے والی غیر قا نونی تعمیرات جن میں ایک عدد نیا بنایا گیا بھینسوں کا باڑہ ، ایک عدد کمرہ اور ایک عدد چار دیواری پرکو مسمار کر دیا گیا ۔ علاوہ ازیں جوڑی راجگان جی ٹی روڈ میں ایک اور کارروائی کے دوران سی ڈی اے کی حصول شدہ اراضی پر قبضہ کی غرض سے تعمیر کیا گیا ایک عدد نیا کمرہ گرا یا گیا ۔

متعلقہ عنوان :