پیمرا نے ڈی ٹی ایچ لائسنسنگ کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں15ستمبر تک توسیع کی دیدی
جمعہ 12 اگست 2016 22:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) پیمرا اتھارٹی کا116واں اجلاس پیمرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اتھارٹی نے ڈی ٹی ایچ لائسنسوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 15ستمبر 2016ء تک توسیع کی منظوری دے دی۔ اتھارٹی نے ڈی ٹی ایچ لائسنسوں کے اجرا کے لیے تجویز کردہ ٹائم فریم کی بھی منظوری دی ۔
اتھارٹی کوغیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ کی پاکستانی مارکیٹوں میں دستیابی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ اتھارٹی نے غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔ اتھارٹی نے میسرز آئی ٹی ای ایل سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ، لاہور کو موبائل ٹی وی لائسنس کے اجرا کی منظوری دی۔ مزید برآں، اتھارٹی نے سندھی لینگویج اتھارٹی، حیدرآباد، مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، جامشورو اور ٹریفک پولیس ملتان کو نان کمرشل ایف ایم ریڈیو لائسنسز کے اجرا کی بھی منظوری دی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.