اسلامآباد،ایوانِ قائد میں پندرہ روزہ تقریبات جشن آزادی جاری
تازہ ترین : 1

اسلامآباد،ایوانِ قائد میں پندرہ روزہ تقریبات جشن آزادی جاری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست ۔2016ء) ایوانِ قائد فاطمہ جناح پارک ایف ۔9میں نظریہ پاکستان کونسل کے تحت جشنِ آزادی کی پندرہ روز ہ تقریبات زور و شور سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں یکم اگست سے ایوانِ قائد میں حُب الوطنی پر مبنی نعرے اور جملے لکھنے کا جہازی سائز بینر اور تحریکِ آزادی کے دوران قائداعظم کی نادر تصاویر کی نمائش عوام کی خصوصی توجہ کا مرکز ہیں۔ پندرہ روزہ تقریبات کا اختتامی پروگرام 14اگست (یومِ آزادی) صبح 9:30بجے 90x60فٹ کے طویل و عریض قومی پرچم کے ساتھ گرل گائیڈز اور طلبہ و طالبات کی پولیس بینڈ کی دھنوں پر مارچ پاسٹ سے شروع ہوگا جبکہ دس بجے ایوانِ قائد میں پرچم کشائی کی روایتی تقریب اور ملی نغموں کا رنگا رنگ پروگرام پیش کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 12/08/2016 - 22:01:15

اپنی رائے کا اظہار کریں