آئی جے پی روڈ کی مرمت 30 نومبر تک مکمل کر لی جائے گا ‘ اسلام آباد کے تمام پارکوں میں صفائی اور بدانتظامی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،میئر اسلام آباد شیخ عنصر کی لیک ویو پارک کے اچانک دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

میئر اسلام آباد نے لیک ویو پارک کی صفائی ،پارک انتظامیہ کو روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی ہدایت

جمعہ 12 اگست 2016 21:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) میئر اسلام آباد شیخ عنصر نے کہا ہے کہ آئی جے پی روڈکی مر مت 30 نومبر تک مکمل کر لی جائے گا ‘ اسلام آباد کے تمام پارکوں میں صفائی اور بدانتظامی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔ وہ جمعہ کو لیک ویو پارک میں صفائی اور انتظامیہ کے کاموں کا جائزہ لینے پہنچ گئے۔ انہوں نے خود ہی پارک کوڑا اٹھا کر صفائی کی اور انتظامیہ کو تاکید کی کہ پارک کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر کی جائے۔

انہوں نے پارک میں موجود فوڈ سٹالز اور باتھ روکز کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

سٹال والوں کو ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو غیر قانونی سٹالز لگے ہوئے ہیں ان کو فوری طو رپر بند کیا جائے۔ پارک میں کوئی بھی بدانتظامی ہو تو مجھے آگاہ کیا جائے اور میں اس معاملے میں آئی جی اسلام آباد سے بات کروں گا۔ بعد ازاں انہوں نے پارکنگ کے حوالے سے تحفظات کا جائزہ لیا اور پارکنگ میں موجود غیر قانونی فوڈ سٹالز کا نوٹس لیا اور انتظامیہ کو سخت وارننگ دی کہ یہ جلد از جلد بند کر کے مجھے اطلاع دی جائے۔ انہوں نے پارک انتظامیہ کو کہا کہ وہ اگلے ہفتے پارک کے معاملات کا جائزہ لینے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :