لاہور،شیخ زید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیوٹ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کا انعقاد
تازہ ترین : 1

لاہور،شیخ زید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیوٹ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کا انعقاد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست ۔2016ء )پانچ سال کے عرصہ بعد دربار ہال، ایس اینڈ جی اے ڈی ، پنجاب سول سکریٹریٹ میں جناب خواجہ سلمان رفیق ، مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت کی زیرصدارت شیخ زاید پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان ، سیکرٹری بورڈ آف گورنرز و چئیرمین اینڈ ڈین، شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس، نمائندہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب، سیکرٹری قانون اینڈ پارلیمانی افئیرز پنجاب، ڈاکٹر نصرت اللہ چوہدری ، باسط خان، سابق چئیرمین پنجاب ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ بورڈ، لاہور، غزالی بٹ، ڈاکٹر نعیم الدین میاں اور ایم ایم خان، سابق ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن و سابق سیکرٹری گورنمنٹ آف پاکستان نے شرکت کی۔

اجلاس میں شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس ، لاہور کے بجٹ سمیت ہسپتال کے ملازمین اور مریضوں کی فلاح و بہبود کے مختلف معاملات کے علاوہ پیرامیڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز کے-Tier 4 سروس سٹرکچر کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/08/2016 - 21:52:38

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں