سانحہ کوئٹہ کے بعدپنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ میں آ تشبازی پرمکمل پابندی عائد
جمعہ 12 اگست 2016 21:37
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اگست ۔2016ء) سانحہ کوئٹہ کے بعد پنجاب حکومت نے صوبے میں یوم آزادی کے موقع پر آتشبازی پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ۔ تمام ڈی سی اوز، کمشنرزاو رآئی جی پنجاب کو اس حوالے سے تحریری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ 14اگست بروز اتوار صرف سانحہ کوئٹہ کے شہدا کے لیے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی ہو گی ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق 8اگست کو کوئٹہ کے سول ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ کے سامنے ہونے والے خود کش حملے میں 70سے زائد افراد جن میں زیادہ تر وکلاء میڈیا کے نمائندے شامل تھے شہید ہوگئے جبکہ متعدد افراد بری طرح زخمی ہوئے ۔
اس واقعے کے بعد پورا ملک سوگ میں ہے اور ہر دل خون کے آنسو کے رورہا ایسے موقع پر شہداء کے ورثاء سے یکجہتی و اظہار ہمدردی دیکھنے کی شدید ضرورت ہے۔ اس لیے حکومت نے یوم آزادی کے دن ہر قسم کی آتشبازی پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ۔ اس دن قومی پرچم لہرانے کے بعد سرکاری دفاتر میں کوئٹہ کے شہداء کے لیے ایصال ثواب کے لیے قرآ ن خوانی ہو گیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.