آزادقومیں جشن آزادی منایاکرتی ہیں،رہنماء جے یوآئی ضلع کوئٹہ

صرف جھنڈیاں لہرانے اورچراغاں کرنے سے اپنے آپ کوآزادسمجھنابدترین مذاق ہے،ولی محمدترابی،حاجی نورگل خلجی،حاجی سازالدین،محمدحنیف لہڑی،رحیم الدین ایڈووکیٹ ودیگر

جمعہ 12 اگست 2016 21:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اگست ۔2016ء)جمعیت علمااسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی، حاجی نورگل خلجی،حاجی سازالدین،حاجی محمد حنیف لہڑی،رحیم الدین ایڈووکیٹ،عزیزاللہ پکتوی اور عبدالواسع سحرنے اخباری بیان میں کہاہے کہ آزاد قومیں جشن آزادی منایاکرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ نصف صدی گزرنے کے باوجود ہم ایک آزاد قوم کی حیثیت سے شناخت نہیں رکھتے صرف جھنڈیاں لہرانے اورچراغاں کرنے سے اپنے آپ کوآزاد سمجھنابدترین مذاق ہے۔

انہوں نے کہاکہ جس دن سے ملک کی بنیاد رکھی گئی اس دن سے ہم اپنے قانون جوکہ قرآن و سنت کی صورت میں ہیں سے محروم ہیں اورقرآن کوصرف پڑھنے کی حد تک رکھاگیاہے جب کہ عدالتوں کوانگریزکے فرسودہ نظام کی کتابوں سے بھردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسلامی دنیامیں ایٹمی قوت ہونے کے باوجود پاکستان کی آزاد حیثیت ایک سوالیہ نشان بناہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرپاکستان میں اسلام کاعادلانہ نظام رائج ہوتاتوآج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی۔

ہرجگہ خون خرابہ اور بے انصافی نہیں ہوتی لوگ انصاف کی بھیک نہیں مانگتے۔انہوں نے کہاکہ جتناہم حقیقی آزادی اور اسلام سے دور ہوتے جائیں گے ا تناہی یہ قوم تباہی کے دہانے پہنچ جائیگی۔انہوں نے کہاکہ ساٹھ سالوں سے چندخاندان اقتدار پرقابض اورعیاشیوں میں مست ہیں ان کی اس حالت کی وجہ سے ہم آزاد قوم بن نہیں سکے۔انہوں نے کہاکہ جب تک ملک کے اندراسلام کاعالانہ نظام نافذالعمل نہیں ہوتااس وقت تک پوری قوم اضطراب کاشکار اور لوگ انصاف کوترستے رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہزار نسخے آزمائے گئے مگراسلام کے نعمل بدل پیدانہیں کیاگیا ۔انہوں نے کہاکہ ایک بڑابااثرطبقہ نہیں چاہتا کہ ملک کے اندر انصاف اور امن آجائیں اس لئے اسلام کوبدنام کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وہ وقت آنیوالا ہے کہ عوام ایک طاقت اور جزبے کیساتھ اٹھیں اوراسلام کی نفاذ کیلئے پوری حکومت جام کردیں۔اس لئے کہ لوگ بہت تنگ آگئے ہیں انصاف عدل اورامن نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔