ایبٹ آباد،مری روڈسے طالبہ کااغواء خودساختہ ڈرامہ نکلا

رات دس بجے لڑکی سیرسپاٹے کے بعدگھرپہنچ گئی

جمعہ 12 اگست 2016 21:34

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اگست ۔2016ء) مری روڈ سے طالبہ کا اغواء خودساختہ ڈرامہ نکلا۔ رات دس بجے لڑکی سیرسپاٹے کے بعدگھرپہنچ گئی۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایاکہ مری پر واقع کردار اکیڈمی میں زیر تعلیم آٹھویں جماعت کی طالبہ فاطمہ دخترصدیق سکنہ مری روڈ جمعرات کے روز گھر سے سکول کیلئے نکلی۔ تاہم سکول پہنچنے کے بعد وہ غائب ہوگئی۔

جس کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ کینٹ میں اس کے والدین نے درج کروائی۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب یہ میڈیا میں لڑکی کے اغواء کی خبریں بھی جاری کی گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کی شب دس بجے فاطمہ خود ہی اپنے گھر واپس آگئی ۔ اور تھانہ کینٹ میں اس کے والدین نے مزید قانونی کارروائی روکنے کی درخواست دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق فاطمہ اوراس کے لواحقین کی جانب سے پولیس کو دیاجانے والا بیان وغیرہ بھی جھوٹ ثابت ہواہے۔ پولیس کو اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ لڑکی کسی کے ساتھ سیروتفریح کیلئے کہیں چلی گئی تھی۔ جو کہ رات دس بجے خود ہی واپس اپنے گھر آگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :