ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نرسنگ، نرسنگ انسٹرکٹر اور کلینیکل نرسنگ انسٹرکٹر کی اپ گریڈیشن کی سمری محکمہ خزانہ اور چیف سیکرٹری آفس کے درمیان لٹک کر رہ گئی

جمعہ 12 اگست 2016 21:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نرسنگ، نرسنگ انسٹرکٹر اور کلینیکل نرسنگ انسٹرکٹر کی اپ گریڈیشن کی سمری محکمہ خزانہ اور چیف سیکرٹری آفس کے درمیان لٹک کر رہ گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے سیکرٹری نجم احمد شاہ نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نرسنگ، نرسنگ انسٹرکٹر اور کلینیکل نرسنگ انسٹرکٹر کی اپ گریڈیشن کی سمری وزیر اعلی کو ارسال کی ہے تاکہ گریڈ 17 میں عرصہ دراز سے کام کرنے والی نرسوں کو گریڈ 18میں ترقی مل سکے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نرسنگ، نرسنگ انسٹرکٹر اور کلینیکل نرسنگ انسٹرکٹر کی گریڈ 18 میں آسامیاں کم ہونے کی وجہ سے اگلے گریڈ میں کئی سال سے ترقی نہیں ہو سکی جس پر یہ سمری اب چیف سیکرٹری آفس اور محکمہ خزانہ کے درمیان لٹک کر رہ گئی ہے۔