کوئٹہ میں دہشت گردی، حکومتی دعوے بے نقاب ہوگئے‘پیر اعجاز ہاشمی
قوم کی طرح سوچنا ہوگا، کریڈٹ لینے اور باقیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کی روایت ختم ہونی چاہیے لزامات کی سیاست سے باہر نکل کر دہشت گردی کے خلاف قومی پالیسی تشکیل دی جائے ‘کارکنوں سے گفتگو
جمعہ 12 اگست 2016 21:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے خود کش حملے میں وکلا صحافیوں اور عام لوگوں کی شہادت کے المناک واقعہ کے بعد شریعت کورٹ کے جج کے قافلے پربم حملہ سکیورٹی پر بڑا سوالیہ نشان ہے ،ہمیں قوم کی طرح سوچنا ہوگا، انفرادی سوچ ، جماعتی کریڈٹ لینے اور باقیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کی روایت ختم ہونی چاہیے۔
کارکنوں سے گفتگو میں بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کو بھارتی ایجنٹو ں کی کارروائی قراردیتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے مطالبہ کیا کہ حکومت زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے ٹھوس اقدامات کرے، محض بیان بازی سے قوم تنگ آچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم ایک عرصے سے دہشت گردی کا مقابلہ کررہی ہے۔(جاری ہے)
مگر حکمران جماعتیں کریڈٹ لینے کے چکر میں دوسروں کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتی ہیں ، لیکن حالات کا تقاضا ہے کہ الزامات کی سیاست سے باہر نکل کر دہشت گردی کے خلاف قومی پالیسی تشکیل دی جائے ۔
پے درپے واقعات سے دہشت گردی کے خاتمے کے حکومتی دعوے بے نقاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرب عضب آپریشن کے اچھے اثرات مرتب ہوئے تھے مگر دہشت گردی کا ابھی تک جاری رہنا چشم کشا اور افسوسناک ہے۔ قوم کو پس پردہ حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسی را کے اہلکار کل بھوشن کے انکشافات کی روشنی میں حکومت نے اقدامات کئے ہوتے تو بلوچستان کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا تھا، لیکن لگتا ہے کہ روایتی سستی جاری ہے۔ جس کی وجہ سے ڈیر ہ اسمٰعیل خان اور کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کو نہیں روکا جاسکا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.