چکوال،صدر پولیس نے بلکسر انٹرچینج کے قریب 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، بھاری ..
تازہ ترین : 1

چکوال،صدر پولیس نے بلکسر انٹرچینج کے قریب 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، بھاری اسلحہ برآمد

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست ۔2016ء )صدر پولیس نے بلکسر انٹرچینج کے قریب دو دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ۔ گرفتار ہونے والوں میں حسن گل ولدضیم گل ساکن پشاور اور حسنین بادشاہ ولد جمال دین ساکن کوہاٹ سے ایک 222رائفل ، ایک ریوالور ،4پستول 30بور اور480گولیاں برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا انسپکٹر ایس ایچ او زراعت بلوچ نے مخبر کی اطلاع پر ناکہ بندی کرائی جس کے نتیجے میں ان ملزمان کی تلاشی لی گئی تو ملزمان سے مذکورہ ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/08/2016 - 21:22:07

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں