چین اور فلپائن باہمی تعلقات مامور پر لائیں،سابق فلپائنی کا صدر کا تقریب سے خطاب

جمعہ 12 اگست 2016 21:19

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) فلپائن کے سابق صدر فیدل راموس نے کہا ہے کہ چین اور فلپائن کو باہمی تعلقات معمول پر لانے چاہیں،فیدل راموس نے جمعہ کو ہانگ کانگ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور فلپائن کے مابین باہمی اعتماد انتہائی نچلی سطح پر پہنچ چکا ہے جس کی بنیادی وجہ بحیرہ جنوبی چین کے معاملہ پر عالمی ثالثی کونسل میں درخواست دائر کیا جانا تھا تاہم فلپائن کے نئے صدر دو ترتے نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اس عزم کااظہار کیا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات بہتر بنائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ ہانگ کانگ میں کسی خصوصی مشن پرنہیں آئے تاہم دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔(خ م)

متعلقہ عنوان :