ایان علی کا کیس مفت نہیں بلکہ ان سے فیس لیتا ہوں ‘ چوہدری نثار علی جھوٹوں کے سردارہیں ‘میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ چوہدری نثا ر اس حد تک گر جائیں گے، پیپلزپارٹی کیخلاف کوئی ثبوت ہیں تو عدالتوں میں کیوں نہیں جاتے؟وزیر داخلہ سانحہ کوئٹہ کا حساب دینے کی بجائے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہیں

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 12 اگست 2016 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ ایان علی کا کیس مفت نہیں بلکہ ان سے فیس لیتا ہوں ‘چوہدری نثار علی جھوٹوں کی سردار ہیں ‘میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ چوہدری نثار علی خان اس حد تک گر جائیں گے اگر پیپلزپارٹی کیخلاف کوئی ثبوت ہیں تو عدالتوں میں کیوں نہیں جاتے؟وزیر داخلہ سانحہ کوئٹہ کا حساب دینے کی بجائے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہیں۔

جمعہ کے روز گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثارایک سازش کے تحت ایک خاص ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ملک میں جب بھی دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو انکو تنقید کی جرات نہیں ہوتی اور ملا مسعود کی ہلاکت پر وہ پار لیمنٹ میں آنسوبہاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے کچھ عرصہ پہلے سید خورشید کے خلاف بھی کر پشن کے ثبوتوں کی بات کی مگر آج تک وہ ان ثبوتوں کو قوم ‘پارلیمنٹ اور کسی عدالت میں نہیں لیکر نہیں آئے وہ سمجھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کو بلیک میل کر لیں گے تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہوسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اب تک ایان علی کا جتنا بھی کیس لڑا ہے اسکی فیس لیتا ہوں میر ے پاس ایک نہیں درجنوں اہم مقدمات ہیں جو میں عدالتوں میں لڑرہا ہوں اصل میں چوہدری نثار علی خان انتہائی گر چکے ہیں اور میں کبھی خواب میں بھی نہیں سوچ سکتا کہ وہ اتنے زیادہ گر جائیں گے ۔