فحش اشتہارات پر پابندی لگانے کے حوالے سے دائر کیس میں پیمرا کو درخواست گزار کو سن کرتین ماہ میں فیصلہ کرنے کے احکامات

جمعہ 12 اگست 2016 20:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ٹی وی پر فحش اشتہارات پر پابندی لگانے کے حوالے سے دائر کیس میں پیمرا کو درخواست گزار کو سن کرتین ماہ میں فیصلہ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار شیراز ذکا ء ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ مختلف ٹی وی چینیلز پر فحش اشتہارات دکھائے جا رہے ہیں جس سے معاشرے میں عدم توازن پیدا ہورہا ہے ۔فحش اشتہارات اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں۔ فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ پیمرا کو فحش اشتہارات دکھانے پر پابندی لگانے کاحکم صادر کرے ۔ چیف جسٹس نے پیمرا کو درخواست گزار کی درخواست سن کر 3ماہ میں فیصلہ کرنے کاحکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :