ممبئی حملہ کیس، مفرور ملزم سفیان ظفر تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
تازہ ترین : 1

ممبئی حملہ کیس، مفرور ملزم سفیان ظفر تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست ۔2016ء)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے ممبئی حملہ کیس میں مفرور ملزم سفیان ظفر کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔جمعہ کو ایف آئی اے نے ملزم کو پیش کر کے موقف اختیار کیا کہ ملزم سفیان ظفر نے مرکزی کردار حماد امین صادق کو رقم فراہم کی تھی ملزم کافی عرصے سے مفرور تھا جسے گرفتار کیا گیا ہے ملزم سے مذید تفتیش کرنی ہے اور اسے کس نے رقم فراہم کی اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے ۔

سماعت کے دوران عدالت نے ملزم کی اس کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کرائی ۔عدالت نے ملزم کو مذید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرتے ہوئے 15اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/08/2016 - 20:44:33

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں