سپین کا کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں جابحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار

جمعہ 12 اگست 2016 20:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) سپین نے سول ہسپتال کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں جابحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون جاری رکھنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سپین کی حکومت نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے میں جابحق افراد کے سوگوار خاندانوں کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کی خواہش ظاہر کی ہے۔سپین نے پاکستانی حکومت اور عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے تعاون جاری رکھنے کے اپنیپختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :