آئی جی خیبرپختونخو انے دو ڈی آئی جیز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

جمعہ 12 اگست 2016 20:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے دو ڈی آئی جیز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد طاہر خان کو تبدیل کرکے چیف کیپیٹل سٹی پولیس آفسیر پشاور جبکہ سنٹرل پولیس آفس پشاور میں تعیناتی کے منتظر اعجاز احمد کو ریجنل پولیس آفیسر مردان تعینات کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :