اوول ٹیسٹ: ایلکس ہیلز ناقص بیٹنگ فارم کا غصہ پاکستانی بلے بازوں پر نکالنے لگے
تازہ ترین : 1
اوول ٹیسٹ: ایلکس ہیلز ناقص بیٹنگ فارم کا غصہ پاکستانی بلے بازوں پر نکالنے ..

اوول ٹیسٹ: ایلکس ہیلز ناقص بیٹنگ فارم کا غصہ پاکستانی بلے بازوں پر نکالنے لگے

اوول(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اگست۔2016ء ) برطانوی اوپنر ایلکس ہیلز اپنی ناقص بیٹنگ فارم کا غصہ پاکستانی بلے بازوں پر نکالنے لگے ۔ اوول ٹیسٹ کے دوسرے روز ایلکس ہیلز نے اسد شفیق اور اظہر علی کے ساتھ چھیڑ خانی کی جس پر اظہر علی نے امپائر سے ہیلز کی شکایت کی ،اس دوران کیمرے نے ہیلز کو اظہرعلی کی جانب سے دیکھتے ہوئے رونے والی شکل بناتے ہوئے پکڑ لیا تاہم امپائرز نے اس کا کوئی نوٹس نہ لیا۔یاد رہے کہ ایلکس ہیلز رواں سیریز کی 7اننگز میں اب تک محض 19کی اوسط سے رنز بنانے میں کامیاب ہوئے اور شاید ٹیم میں اپنی جگہ خطرے میں دیکھ کر ایسی حرکتیں کرنے پر مجبور ہیں ۔

وقت اشاعت : 12/08/2016 - 20:28:12

اپنی رائے کا اظہار کریں