پی سی بی نے اوول ٹیسٹ میں منتخب کھلاڑیوں کو انگلینڈ میں چیئریٹی ڈنرز میں شرکت سے ..
تازہ ترین : 1
پی سی بی نے اوول ٹیسٹ میں منتخب کھلاڑیوں کو انگلینڈ میں چیئریٹی ڈنرز ..

پی سی بی نے اوول ٹیسٹ میں منتخب کھلاڑیوں کو انگلینڈ میں چیئریٹی ڈنرز میں شرکت سے روکدیا

اوول (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2016ء)پی سی بی نے اوول ٹیسٹ میں منتخب کھلاڑیوں کو انگلینڈ میں چیئریٹی ڈنرز میں شرکت سے روکدیا ہے. تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے انگلینڈ میں موجود کرکٹرز سے متعلق اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ پی سی بی نے اوول میں جاری ٹیسٹ میچ کے منتخب کھلاڑیوں پر میچ کے اختتام سے قبل کسی بھی چیئریٹی ڈنرز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کھلاڑیوں کو ڈنرز میں مشکوک افراد کی موجودگی کی وجہ سے روکا گیا ہے۔ تاہم جو کھلاڑی اوول ٹیسٹ میں شریک نہیں وہ ڈنر میں شریک ہوسکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 12/08/2016 - 20:26:30

اپنی رائے کا اظہار کریں