بلاول بھٹواس بار چودہ اگست اوسلو میں منائیں گے، پی پی پی ناروے نے بلاول کے استقبال تیاریاں شروع کردیں

جمعہ 12 اگست 2016 20:24

اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس با ر جشن آزادی پاکستان ناروے کے دارالحکومت اوسلومیں منائیں گے۔ پی پی پی ناروے کے صدرچوہدری زمان، جنرل سیکرٹری مرزامحمد ذوالفقار، نائب صدر علی اصغرشاہدنے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ اوسلوپہنچنے پر پی پی پی ناروے اپنے لیڈرکا بھرپوراستقبال کرے گی اور اس سلسلے میں تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

بیان میں کہاگیاہے کہ بلاول بھٹو چودہ اگست کو یوم آزادی کے پروگرام میں شریک ہوں گے جس کا اہتمام نارویجن پاکستانی سیاستدان عامرجاوید شیخ کی قیادت میں قائم چودہ اگست کمیٹی نے کیاہے۔ بلاول بھٹو کی نارویجن حکام سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ پی پی پی ناروے ان کے اعزازمیں ظہرانے کااہتمام کرے گی جس کے دوران وہ پی پی پی ناروے اور دیگریورپی ممالک سے آئے پی پی پی کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

پندرہ اگست کی شام بلاول بھٹو کے اعزازمیں عشائیہ دیاجائے گا۔ بلاول بھٹو کے دورہ ناروے کے انتظامات کے سلسلے میں سابق وزیراورپی پی پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمرالزمان کائرہ پہلے ہی ناروے پہنچ چکے ہیں۔ ائرپورٹ پر قمرالزمان کائرہ کا چوہدری جہانگیرنوازگلیانہ، شیخ طارق محمود، شیخ ناصرمحمود، میاں اسلام، مرزاذوالفقار، علی اصغرشاہد، عامرجاویدشیخ اوردیگر نے استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :