Live Updates

تحریک انصاف کے سپورٹس اینڈ کلچر پنجاب کے آرگنائزر عمر خیام کی صدارت میں اجلاس

جمعہ 12 اگست 2016 20:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹس اینڈ کلچر پنجاب کے آرگنائزر عمر خیام کی صدارت میں اہم اجلاس پارٹی دفتر میں منعقد ہوا جلاس میں چودہ اگست کے پروگرام کو ہتمی شکل دی اورصوبے بھر میں تمام عہدیداران میں دعوت نامے تقسیم کر دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سپورٹس اینڈ کلچر پنجاب کے زیر اہتمام چیئرمین سیکرٹیریٹ میں جشن آزادی کے سلسلے میں پر وقار تقریب منعقد کی جائے گی جس کے مہمان خصوصی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق ہونگے ۔

تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایواڈ بھی دیے جائے گے ، اجلاس میں ملک محمد فاروق، عامر بٹ، احمد رشید مغل ، عثمان صدیقی ، صائمہ شوکت، فاطمہ عثمان، ثمینہ مانو، غزالہ رفیق، صبا بٹ شریک تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات