فتح اللہ گولن کی بےدخلی سے متعلق ترکی کو امریکا سے مثبت اشارے: خبر ایجنسی

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 اگست 2016 19:40

فتح اللہ گولن کی بےدخلی سے متعلق ترکی کو امریکا سے مثبت اشارے: خبر ایجنسی

انقرہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اگست2016ء) فتح اللہ گولن کی بے دخلی سے متعلق ترکی کو امریکا سے مثبت اشارے ملے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ فتح اللہ گولن کیس کے حوالے سے کچھ اور دستاویزات واشنگٹن کو دی ہیں۔

(جاری ہے)

گولن کی حوالگی کی درخواست پر امریکا سے مثبت اشارے ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ ساری دنیا جانتی ہے ترکی میں ناکام بغاوت کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا۔ جبکہ ترکی میں فتح اللہ گولن کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :