Live Updates

سینٹرل پنجاب کے تمام اضلاع سے پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی کی ریلی میں شرکت کی ہدایت

احتجاج سے خوفزدہ ہونے کی بجائے حکومت اپنے حصے کا فرض ادا کرے عبدالعلیم خان

جمعہ 12 اگست 2016 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے تمام اضلاع سے پارٹی رہنماؤں کو 13اگست کی ریلی میں شرکت کیلئے راولپنڈی پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے انہوں نے ہر ضلع سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہفتے کی سہ پہر 3بجے صدر کچہری راولپنڈی پہنچنے اور احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کیلئے کہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف کا احتجاج کسی کے ذاتی نہیں بلکہ قومی ایجنڈے کیلئے ہے حکومت کو چاہیے کہ احتجاج سے خوفزدہ ہونے کی بجائے اپنے حصے کا فرض ادا کرے ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان ملک سے کرپشن کے خاتمے اور صاف و شفاف نظام لانے کیلئے نکلے ہیں جس کیلئے ہر محب وطن شہری اُن کا بھرپور ساتھ دے گا ۔انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ ماضی سے زیادہ بڑی تعداد میں اس احتجاج میں شرکت کر کے اس قومی فرض میں اپنا حصہ ڈالیں عبدالعلیم خان کی طرف سے مختلف اضلاع سے رہنماؤں کو ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی راولپنڈی کی ریلی میں شرکت کرنے کا پیغام دیا گیا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات