’’تندیٔ بادِ مخالف سے نہ گھبرا اَے عقاب‘‘

چودھری شجاعت حسین کا لندن سے ڈاکٹر شاہد مسعود کو ٹیلیفون

جمعہ 12 اگست 2016 19:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے لندن سے معروف اینکر اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود نے جو اس وقت عدالت میں تھے کہا کہ وہ بعد میں رابطہ کریں گے اس پر چودھری شجاعت حسین نے اس شعر پر بات ختم کر دی۔ تندیٔ بادِ مخالف سے نہ گھبرا اَے عقاب یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کیلئے ۔

متعلقہ عنوان :