سکھر،جام اکرام اﷲ دھاریجو کے تعلقہ ہسپتال سمیت مختلف دفاتر،سکولوں پر چھاپے ،غفلت برتنے پر افسران پر اظہار برہمی

جمعہ 12 اگست 2016 19:14

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) پنوعاقل میں صوبائی جام اکرام اﷲ دھاریجو کے تعلقہ اسپتال سمیت مختلف دفاتر، اسکول اور ٹاؤن کمیٹی پر چھا پے ، اسٹنٹ مختیارکار اور کئی ڈاکٹر افسر وملازمین غیرحا ضر پا ئے گئے ، صوبائی وزیر کا غفلت برتنے پر افسران پر اظہار برہمی تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیرکوآپریٹو سوسائٹیز جام اکرام اﷲ دھا ریجو نے اپنے حلقہ انتخاب پنوعاقل میں عوامی مسائل کے حل اور افسران کا قبلہ درست رکھنے کے لیے دفاتر ، اسکولوں اور اسپتالوں کے دورے کرنا شروع کر دیئے ہیں جمعہ کے روز صوبائی وزیر نے اچانک تعلقہ اسپتال پنوعاقل ، گورنمنٹ ہا ئی اسکول ، مختیارکارآفس اور ٹا ؤن کمیٹی کے دفتر پر چھاپے ما رے تو وہاں پر مختیارکار سمیت متعدد افسران ، ڈاکٹرز اور عملے کے افراد غیر حاضر پا ئے گئے جس پر صوبائی وزیر نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اب عوام کی خدمت میں کسی قسم کی کو ئی کوتاہی برداشت نہیں کی جا ئے گی افسران اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ ان کے خلاف کا روائی کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :