15سال سے سینٹری انسپکٹرتعینات نہ کیاجاسکا

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 12 اگست 2016 19:07

پیرمحل(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 12اگست۔2016ء ) 15سال گذرنے کے باوجود نان تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل میں سینٹری انسپکٹرتعینات نہ کیاجاسکا تفصیل کے مطابق پیرمحل نان تحصیل ہیڈکوآرٹر میں منظور احمد داروغہ جوکہ اپنی ریٹائر ڈمنٹ پوری کرکے15سال سے ریٹائر ہوچکے ہیں ان کی جگہ عرصہ کوئی سینٹری انسپکٹر تعینات نہ کیاجاسکا جبکہ تحصیل کونسل کمالیہ میں تین سینٹری انسپکٹر ہونے کے باوجود پیرمحل نان تحصیل ہیڈکوآرٹر کی سیٹ خالی چلی آرہی ہے سماجی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے فی الفور سینٹری انسپکٹر کی خالی آسامی پر کرنے کی اپیل کی ہے

متعلقہ عنوان :