افغانستان ، سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 4شہری ہلاک
قندوز میں سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ، طالبان ضلع امام صاحب پر قبضہ کرسکتے ہیں،صوبائی کونسل کے سربراہ کا انتباہ
جمعہ 12 اگست 2016 19:05
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) افغان صوبہ قندھار میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 4شہری ہلاک ہوگئے،شمالی صوبہ قندوز میں سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں،صوبائی کونسل کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ طالبان ضلع امام صاحب پر قبضہ کرسکتے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ضلع میوند میں پیش آیا جہاں شہریوں کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ہوگئے ۔
صوبائی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔یاد رہے کہ طالبان اکثر اوقات سڑک کنارے بم نصب کرکے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ان حملوں کی زد میں بڑی تعداد میں شہری آکر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔(جاری ہے)
ادھر شمالی صوبہ قندوز میں سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں ۔صوبائی کونسل کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ طالبان ضلع امام صاحب پر قبضہ کرسکتے ہیں۔
محمد یوسف ایوبی نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں اگر صورتحال پر مناسب توجہ نہ دی گئی تو طالبان ضلع پر قبضہ کرسکتے ہیں۔انکا کہنا تھاکہ طالبا نے مختلف اطراف سے حملے کرکے بعض علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا تاہم سیکورٹی فورسز نے علاقے واپس حاصل کرلیے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.