وزیر مملکت کیڈ کا پمزہسپتال کا اچانک دورہ کیا، وارڈز اپ گریڈ کرنے کیلئے انتظامیہ کو3 ہفتے کی مہلت

وفاقی دارالحکومت کے تمام سکولوں کی حفاظت اور ہسپتالوں کی سروس بہتر بنانے کے منصوبے پر عمل کر رہے ہیں ، طارق فضل چوہدری

جمعہ 12 اگست 2016 19:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے پمز اسپتال کا اچانک دورہ کیا اور اسپتال کے وارڈز کو اپ گریڈ کرنے کیلئے انتظامیہ کو تین ہفتے کی مہلت دے دی۔وزیر مملکت نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے تمام سکولوں کی حفاظت اور ہسپتالوں کی سروس ڈلیوری بہتر بنانے کے منصوبے پر عمل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیرملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پمز اسپتال کا اچانک دورہ کیا اور اسپتال کے وارڈز کو اپ گریڈ کرنے کیلئے انتظامیہ کو تین ہفتے کی مہلت دے دی۔طارق فضل چوہدری نے ہدایت کی کہ ہسپتال کے مسائل حل کرنے کیلئے طویل المدتی اور پائیدار انتظامی ماڈل بنایا جائے اور پمز میں صفائی کی مناسب سہولیات نہ ہونے پر سی ڈی اے کے عملے کو صفائی کی ہدایت کی۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ دارالحکومت کے سکولوں کی حفاظت بہتر حالت بنانے پر کام کر رہے ہیں اور ہسپتالوں کی سروس ڈلیوری بہتر بنانے کے منصوبے پر عمل کر رہے ہیں۔(خ م)